21 اپریل، 2017، 7:27 PM

داعش امریکی آلہ کار تنظیم /داعش اور امریکہ میں کوئی فرق نہیں

داعش امریکی آلہ کار تنظیم /داعش اور امریکہ میں کوئی فرق نہیں

افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے کہا ہے کہ وہ داعش کو امیرکی آل کار تنظیم سمجھتے ہیں میں داعش اور امریکہ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے کہا ہے کہ وہ داعش کو امیرکی آل کار تنظیم سمجھتے ہیں میں داعش اور امریکہ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی نے سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو امریکہ کا " آلہ کار" قرار دیا اور  روس کے طالبان کے ساتھ روابط اور عسکریت پسند گروپ کو امن مذاکرات میں شامل کرنے کی کوششوں پر ہونے والی تنقید کو مسترد کردیا۔ اطلاعات کے مطابق حامد کرزائی نے گزشتہ ہفتہ داعش کے خلاف "مدر آف آل بمبز" کے حملے کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی طرف سے افغانستان میں گرائے جانے والے بم نے داعش کو ختم نہیں کیا ہے۔کرزائی نے کہا کہ میں داعش کو امریکہ  کا آلہ کار سمجھتا ہوں میری نظر میں داعش اور امریکہ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

News ID 1871958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha